(سٹی 42) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کی اجازت کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سفارش کروں گا۔آئی سی سی کا سربراہ ابھی نہیں بن رہا۔دنیا کی کشیدہ صورتحال میں پی ایس ایل کروانا ہماری فورسز کی جیت ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا کہ جو صورتحال ہے اس کے مطابق درمیانہ فیصلے کرنے کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا سب کوشش کر رہے ہیں کہ امن ہو،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سب امن کی کوششیں کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہابھارت کے پاس فیول کی کمی ہے ہمارے ملک میں نہیں،وہاں پیٹرول پمپ پر لائینیں لمبی ہیں،جو مشکل وقت میں خود کو ری آرگنائز کر لیتا ہے اس کے لئے آسانی ہوتی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو بنانے ک کا کام پی ایس ایل کے بعد شروع ہوگا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا سربراہ ابھی نہیں بن رہا،دنیا کی صورتحال میں پی ایس ایل کروانا ہماری فورسز کی جیت ہے،شائقین کے لئے پوری کوشش کریں گے حالات دیکھتے ہوئے مشکل فیصلے ہو رہے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چئیرمین شپ چھوڑنے کی بات نجومیوں سے پوچھیں۔