ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلاس: پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

چلاس: پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چلاس کے علاقے تھور گوئیں کے مقام پر افیون تلف کرنے والی پولیس ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے بزدلانہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی فقیر محمد سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

 تینوں شہداء اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا جا رہا ہے۔ افسوناک حادثے کی خبر ملنے پر ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جبکہ چلاس کا فضا سوگوار ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے چلاس کے علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔