زاہد چودھری: صوبے کو پولیو سے پاک بنانے کے مشن کے تحت انسداد پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ لاہور اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی وزیر صحت نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، جہاں ٹیموں نے انہیں مہم کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور ویکسینیشن کا عمل تسلی بخش ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر صحت نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔