ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 افراد گرفتار

 پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 افراد گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ایس پی کینٹ اختر نواز  کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او غازی آباد محمد شہر یار  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات سے پتنگ بازی کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسنین، زین، راشد اور عباس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور بھی برآمد کر لی ہے، جو شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی اور خصوصاً کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔