ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد نگر میں سیوریج  کا نظام درہم برہم،مکین پریشان

محمد نگر میں سیوریج  کا نظام درہم برہم،مکین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:لاہور کے علاقے محمد نگر میں ناقص سیوریج نظام کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مکینوں کے مطابق بوسیدہ پائپ لائنز کے باعث گندا پانی گلیوں میں جمع ہو رہا ہے، جس سے آمدورفت میں دشواری کے ساتھ ساتھ تعفن اور بدبو نے بھی ماحول کو متاثر کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ حال ہے، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گندے پانی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو بچوں اور بزرگوں کیلئے خاص طور پر خطرناک ہو سکتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج نظام کی مرمت کی جائے اور نئی پائپ لائنز بچھا کر مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔