ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں انٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق اہم کیس کی سماعت نہ ہوسکی، عدالت نے زیادتی کیس کے ملزم واجد علی سمیت دیگر درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی شامل تھے۔عدالت نے اس سے قبل انٹی ریپ کرائسس سیل کی تشکیل کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی تھی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وہ انٹی ریپ کرائسس سیل سے متعلق مفصل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔تاہم کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔