ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 5 ارب روپے جاری

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 5 ارب روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 5 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ فنڈز محکمہ بلدیات کو فراہم کیے گئے ہیں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ اس پروگرام کیلئے پہلے ہی 14 ارب روپے جاری کر چکا ہے، جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے مزید 4 ارب روپے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے ذریعے صوبے کے 52 شہروں میں سیوریج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔