عابد چودھری: لاہور پولیس نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل محمد عمران کی برسی کے موقع پر ان کی قربانی کو یاد کیا۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ اس موقع پر شہید کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل محمد عمران 13 اپریل 2021 کو تھانہ شالیمار میں تعینات تھے اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے سلسلے میں کرول گھاٹی گجرپورہ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
ڈیوٹی کے دوران کالعدم تنظیم کے مظاہرین کے تشدد کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا گئے۔
لاہور پولیس نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی خدمات قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔