سٹی 42: پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کی کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلئے آئے۔ محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ؛
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ؛
سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔