سٹی 42 : شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 291 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 99 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جبکہ 192 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔