سٹی42: عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر کروشیل مذاکرات میں ایک ہی بلڈنگ کے مختلف کمروں مین موجود امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پیغامات کا چار بار تبادلہ ہوا۔
ان "بالواسطہ مذاکرات" کے متعلق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے سرسری معلومات شئیر کیں۔
ایران کے سرکاری نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان "پیغامات کے تبادلے کے تقریباً چار دور" ہوئے۔
عباس عراقچی نے کہا، "میرے خیال میں یہ پہلا اجلاس تعمیری تھا۔ یہ پرسکون اور انتہائی احترام کے ماحول میں منعقد ہوا، اور کوئی نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی۔ دونوں فریقوں نے مطلوبہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا،" عباس عراقچی نے کہا۔
عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے دوسرے دور میں، جو اگلے ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔ دونوں فریق "عام فریم ورک" پر بات چیت کریں گے جو ممکنہ معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں"۔
عراقچی نے کہا کہ امریکی وفد نے "منصفانہ اور مناسب معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی خواہش ظاہر کرنے کے لیے آج اہم کوششیں کیں۔ ہم مختلف سطحوں پر مذاکرات کے اس دور کا جائزہ لیں گے اور خود کو اگلے دور کے لیے تیار کریں گے۔"