بلوچستان میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بلوچستان میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کل بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے 27 کے قریب اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار،  مسلم باغ  ہرنائی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نصیر آباد، جعفرآباد،  چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں بھی بارشیں ہوں گی ۔ کوئٹہ کے بعض اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ  وقفے    وقفے سے مزید بارش  کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر  موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ کوئٹہ کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ آج شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی۔  کوئٹہ میں 06 ، ژوب 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔