رائیونڈ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ، تین افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

بااثر گروپ کی جانب سے دو سگےبھائیوں سمیت تین افراد پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، تشدد سے تینوں افراد بُری طرح زخمی ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں تنیوں افراد پر تشدد اور اغواء کر کے ڈیرے پر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کے نتیجہ میں محمد اویس اس کا بھائی حمزہ اور دوست علی زخمی ہوئے، مبینہ طور پر تشدد حسنین شیخ، ذوہیب، علی، اویس اور مرید پر مشتمل چالیس سے پچاس افراد نے کیا۔ 

واقعہ کے بعد تھانہ رائیونڈ میں متاثرہ افراد نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔زخمی اویس نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے باوجود تاحال تک مقدمہ درج نہیں کیا،پولیس ملزمان کیساتھ مل گئی ہے اور مسلسل صلح کیلئے دباو ڈال رہی ہے۔