باغبانپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل

crimes against women, domestic violence, violence against women, Lahore Crimes, murder case, , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سسرالیوں نے10لاکھ کابندوبست نہ کرنےپربہوکوگلےمیں پھنداڈال کرقتل کر دیا.
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ سسرالی 30 سالہ خاتون سحر بانو  کو قتل کرنے کے بعد اس قتل کو  خودکشی قرار دیتے رہے تھے۔ مقتولہ خاتون سحر بانو کے بھائی عمیر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
سحر بانو کی شادی ایک سال قبل آصف نامی نوجوان سے تاج باغ میں ہوئی  تھی۔  آصف اور اس کا والد عبدالرشید سحر بانو کو میکے سے 10لاکھ لانے کا کہتے تھے ۔
پیسوں کا انتظام نہ ہونے پر سحر کو پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی  ۔

پولیس کا ایکشن

ایس پی کینٹ اویس شفیق  نے سسرالیوں کے بہو سحر بانو کو گلا دبا کر قتل کرنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غازی آباد پولیس کو فوری ایکشن کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم شوہرآصف اور کو عبدالرشید گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔