’عمران خان کے کارکن امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں ‘

 ’عمران خان کے کارکن امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں ‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وہ امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد’بیرونی سازش‘ کا بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے، اب یوٹرن لے کر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔

— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 13, 2023

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے، لوگوں کو امریکا کے خلاف ورغلایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کے لیے اسی امریکی انتظامیہ کی حمایت مانگ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کر کے بائیڈن انتظامیہ کو قائل کر رہے ہیں کہ عمران خان اور تحریک انصاف امریکا مخالف نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انتخابات پر امریکا سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔

Ansa Awais

Content Writer