کیا کترینہ کیف حاملہ ہیں؟

Katrina kaif,Vicky koshal
کیپشن: Katrina kaif,Vicky koshal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
  کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز کترینہ کیف کو ممبئی ائیر پورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے  کُرتے اور پاجامے میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ائیرپورٹ پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ  اداکارہ حاملہ ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ کترینہ حاملہ لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا  کترینہ حاملہ ہیں؟ اگر ہاں، تو یہ اچھی بات ہے۔