احتشام کیانی : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کونسل کے تمام ممبران کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے پاکستان میڈیکل کونسل کے تمام ممبران کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی ایم سی ممبران کی تعیناتی کے خلاف اور ملازمین کی مختلف درخواستوں ہر فیصلہ سنایا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کونسل کے تمام ممبران کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے کونسل کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی، نائب صدر محمد علی رضا ایڈووکیٹ کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دیدی ہے جبکہ کہا ہے کہ جب تک ممبران کی قانون کے مطابق تعیناتی نہ ہو تب تک حکومت روزانہ کی بنیاد پر امور چلائے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین جن کو پنشن مل چکی واپس نہیں لی جا سکتی تاہم پی ایم ڈی سی کے ملازمین جن کو پنشن نہیں ملی اب وہ اہل نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم سی کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف ملازمین کی مختلف درخواستوں پر دیا گیا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔