ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا کمپیئن  چلانے والوں کیخلاف  دہشت گردی کے مقدمات درج ہونگے

hand cuffs
کیپشن: hand cuffs
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک : ایف آئی اے کا اہم شخصیا ت اور اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید گرفتاریاں، کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سائبر کرائم ونگ کی طرف سے مشترکہ چھاپے  مارے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی یونٹ  نے ابتک لاہور سے تین ، گجرات ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے بارہ ٹرولرز کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاریوں کے لئے ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مشترکہ چھاپے مارے ۔پچاس ایسے افراد کے لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئی جو سینکٹروں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ان فیک اکاؤنٹس سے حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹریولنگ کی گئی ۔بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سے بیٹھ کر آپریٹ کیے جا رہے ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گئے۔