شہباز گل اور شہزاد اکبر کے حق میں فیصلہ آگیا

شہبازگل ، شہزاد اکبر
کیپشن: Shahbaz Gill , Shehzad Akbar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں  ڈاکٹر شہباز گل اورشہزاد اکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے اوردونوں شخصیات کوہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہباز گل اورشہزاد اکبر  کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کوبتایا کہ شہزاد اکبراورشہباز گل کیخلاف انکوائریز زیرالتوا ہیں۔ ان پر اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری ہے۔8 اپریل کواے ڈی ایمگریشن کوایک خط ملا تھا۔ غیرمعمولی صورتحال کے تناظرمیں ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ کیا مارشل لا لگ گیا تھا۔ایف آئی اے کے کنڈکٹ کو2سال سے آبزرو کررہے ہیں۔ اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے لئے کون سا قانون موجود ہے۔ اپنے کنڈکٹ سے اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں۔ ایف آئی اے کب سے اتنی آزاد ہوگئی کہ حکومتی لوگوں کیخلاف انکوائری شروع کردی۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے سمجھ لے یہ طریقے پرانے ہوچکے ہیں۔ عدالت اس وقت بھی کہتی رہی ہے کہ ایف آئی اے عام شہریوں کی خدمت کے لئے ہے۔ کسی عام آدمی سے پوچھ لیں جواسٹوری بتا رہے ہیں اس پریقین نہیں کیا جاسکتا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor