(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی خبر کی تردید کردی ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی) نے بیرون ملک تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
"ہار بیچنے کی خبر عمران خان کو بدنام کرنے کی سازش ہے"
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ہار بیچنے کی خبر عمران خان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ جب حکومت میں آیا تھا تب ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا، اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے برطانیہ جارہا ہوں،اب میرے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہی ہوگی۔
زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کی وجہ بتادی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی برطانوی شہریت اس لیے سرنڈر کر رہا ہوں کہ آئندہ انتخابات لڑ سکوں۔