رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کیلئےبڑی خبر

رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبرآگئی،پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اتھارٹی کو کمرشل کوریڈور بنانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کو پیٹرول پمپس اور شاپنگ ایریا کی سہولت میسر آئے گی،رنگ روڈ اتھارٹی نے پنجاب حکومت سے بزنس پلان کی اجازت مانگ رکھی تھی،گزشتہ 9سال سے رنگ روڈ پر ایک بھی کمرشل پراجیکٹ نہ بنایا جاسکا،رنگ روڈپرپیٹرول پمپس اورسروس ایریاجیسےاہم منصوبے بھی شروع نہ کئےجاسکے،حال ہی میں ایکٹ ترمیم کے بعد رنگ روڈاتھارٹی کو بڑا اختیار دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل اتھارٹی کے پاس کمرشل و اکنامک کوریڈور بنانے کا اختیار نہیں تھا،ایمرجنسی کی صورت میں پیٹرول ڈلوانے کے لئے رنگ روڈ کو چھوڑنا پڑتاتھا،پلان کے مطابق 6مقامات پر پیٹرول پمپس سائٹس تجویز کی جائیں گی ،بتی چوک سے کماہاں تک 4 سائٹس ،ایس ایل ٹو پر 2 سائٹس رکھی جائیں گی،رنگ روڈ دفتر کے ساتھ اراضی پر کمرشل پراجیکٹس بھی شروع کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور رنگ روڈ کی حدود میں تجاوزات پر بھاری جرمانوں کی فہرست منظر عام پر آئی تھی۔تجاوزات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مد میں 12 اقسام کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور گندگی پھیلانے والوں کوبھی پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔  رنگ روڈ پر غیر قانونی عارضی سٹرکچر قائم کرنے پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔

ریڑھی اور گدھا گاڑیوں پر سامان فروخت کرنے پر ایک ہزار اور رنگ روڈ کی حدود میں سیوریج واٹر سپلائی کے نقصان پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا ۔ رنگ روڈ پر جانوروں کی منڈی قائم کرنے پر ایک ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔

بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر پانچ ہزار جرمانہ جبکہ نقصان کی لاگت بھی وصول کی جائے گی ۔ رنگ روڈ کی ڈرین استعمال کرنے یا نئی ڈرین کنیکٹ کرنے پر دس ہزار جرمانہ اور نقصان کی لاگت وصولی کی جائے گی ۔ رنگ روڈ کی حدود پر کھدائی کرنے پر پانچ ہزار جرمانہ اور نقصان کی لاگت بھی وصول کی جائے گی۔ رنگ روڈ پر گاڑیوں سے کچرا پھینکنے پر پانچ ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر قانونی بل بورڈز ، ویڈیو بورڈز ، ایل ای ڈی لگانے پر دس ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔بار بار غیر قانونی اقدام کرنے پر جرمانہ دوگنا کرنے کا بھی قانون پاس کیا گیا ہے ۔ آرڈ یننس پاس ہونے سے رنگ روڈ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ کو جرمانوں کا اختیار مل گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer