سٹی42:فکسنگ سکینڈل، کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں کمی نہ ہوئی پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی قسطیں کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی قسطیں کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے عمر اکمل نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور معاشی مشکلات کے باعث وہ یکمشت ادائیگی نہیں کرسکتے ۔
پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے دیے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی، عمر اکمل 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد ہی بحالی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
کیپشن: umer akmal
Stay tuned with 24 News HD Android App