رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں ہوشربا اضافہ

high price before ramadan
کیپشن: high price before ramadan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رمضان المبارک سے قبل ایک ماہ کے دوران شہر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
رمضان المبارک سے قبل گذشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن ٹماٹر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 150 سے بڑھا کر 160 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم فروخت 200 روپے میں ہورہا ہے۔ ادرک کی فی کلو سرکاری قیمت 235 روپے سے بڑھا کر 330 روپے کی گئی مگر فروخت 450 روپے تک کیا جانے لگا۔
 دوسری جانب خشک اور سبز مصالحوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا،گرم مصالحہ مکس 900 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کلو کر دیا گیا۔ کالی مرچ 750 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے کلو ہو گئی، سرخ مرچ 650 روپے سے مہنگی ہو کر 750 روپے کلو بکنے لگی۔ ہلدی کی قیمت 300 روپے سے 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، زیرہ 450 سے مہنگا کر کے 600 روپے کلو کر دیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کو کوئی روکنے والا نہیں۔ 
لیموں دیسی کی سرکاری قیمت 125 روپے کلو سے بڑھا کر 350 روپے کلو کی گئی لیکن 450 روپے میں بیچا جارہا ہے، سبز مرچ کی قیمت سرکاری نرخ ناموں میں 78 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن، فروخت 100 روپے تک ہورہی ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 24 روپے کلو مقرر لیکن فروخت 40 روپے میں ہورہا ہے، دھنیا 50 روپے فی کلو تک مل رہا ہے۔