واسا کا بزرگ پینشنرز کیلئے بڑا ریلیف

واسا کا بزرگ پینشنرز کیلئے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر واسا کے بزرگ پینشنرز کو بڑا ریلیف مل گیا، پنشن فارم کے حصول کی سہولت ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے پینشنرز کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے، واسا کے پینشنرز کو سہولت دینے کے لئے پینشن فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بزرگ پینشنرز کو دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا ۔ واسا حکام کے مطابق فارم کو پرنٹ کرکے بزریعہ ڈاک بھجوایا جاسکے گا۔

یاد رہے کورونا وائرس کےمد نظر پاکستان پوسٹ نے فوج اور پاکستان پوسٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن انکی دہلیز پر پہنچانا شروع کر دی۔ لاہور ریجن کے فوج اور پاکستان پوسٹ کے 41000 ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن گھروں تک پہنچانے کیلئے 157 ٹیمیں تشکیل دیں ہیں۔ یہ ٹیمیں پاکستان پوسٹ اور فوج کے ریٹائرڈ ملازمن کو پینشن پہنچا رہی ہیں۔ پینشن لیجانے والی ٹیموں کی حفاظت کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  پنجاب سے   کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق    کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا۔  کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔