ضمنی انتخابات:ڈی آئی جی آپریشنز کا سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

ضمنی انتخابات:ڈی آئی جی آپریشنز کا سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انتخابی عمل بلا تعطل و شفاف بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی بھی جاری ۔کمشنر لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز نے دورے کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنز میں انتظامات دیکھے۔ڈولفن سکواڈ ، ایلیٹ ، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار چوکس رہے۔ 

انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل انتخابی عمل نگرانی کی جاتی رہی ۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف دورے کیے جس میں انھوں نے آر او آفس اور مختلف پولنگ سٹیشنز میں انتظامات دیکھے، ڈی آئی جی آپریشنزعلی ناصر رضوی نے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر علی ناصر رضوی نے کہا لاہور میں 17 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئےگئے جبکہ 2 کارکنوں کو پولیس نےحراست میں لیا ۔

دوسری جانب ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا جہاں انھوں نے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر پولیس آفیسرز،آفیشلز کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر زوہیب رانجھا نے کہا کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ڈولفن سکواڈ کی 20 سے زائد ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ ایلیٹ ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی چوکس رہے۔