پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید کیسز، تعداد 2656 ہوگئی

city42
کیپشن: city42
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,   پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2656 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 821 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 983 عام شہریوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور   ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ، ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 23، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 445کنفرم مریض ہیں،

حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی،  میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔  کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے  پنجاب حکومت کی جانب سے  لاہور سمیت صوبے بھر میں  14 اپریل تک  لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا،  کوروناوائرس کے بڑھتے وار کے باعث لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 22 اپریل تک شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا، لاک ڈاﺅن کے دوران مزید صنعتیں چالو کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ  یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے  کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں ، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، گرم پانی پئیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer