(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سائیں دتہ خالد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق ڈی سی بہاولنگر کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن رانا محمد سلیم افضل کو ڈی سی بہاولنگر لگانے کی سمری وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کو ارسال کردی گئی ہے،وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد رانا محمد سلیم افضل کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا جائے گا۔