وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور ؟ چودھری محمد سرور نے بڑا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور ؟ چودھری محمد سرور نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر  چودھری محمد سرور نے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑگئی کہ وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور؟۔۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن  میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد  سینیٹر  چودھری محمد سرور نے عام انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری محمد سرور پی پی 161 لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں تاہم انہیں عام انتخابات میں جانے کے لیے عمران خان کے گرین سگنل کا انتظار ہے، پی ٹی آئی رہنما نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کر دیا۔

یہ خبر ضرورپڑھیں۔۔۔ دوستی کا بھیانک انجام،لڑکے نے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے عام انتخابات میں جانے کے حوالے سے زیادہ تر رہنمائوں کے خیال میں چودھری محمد سرور کو صوبائی سیٹ پر الیکشن میں نہیں جانا چاہیے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کریں گے۔