ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری برہم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری برہم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ پٹرول مہنگا ہونے پر شہری شدید برہم ہیں اور حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے لیے سفر بھی مشکل بنا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانا تو دور، گھر سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

شہریوں کے مطابق پٹرول کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں، مگر تنخواہیں وہیں کی وہیں ہیں۔ ہر روز پٹرول کی نئی قیمت اور بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان تھے، پٹرول کی قیمت میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔