ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسٹر اینڈ مس یونیورس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ؛ قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ بینکاک پہنچ گیا

مسٹر اینڈ مس یونیورس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ؛ قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ بینکاک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : تھائی لینڈ میں ہونے والی مسٹر اینڈ مس یونیورس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ بینکاک پہنچ گیا ۔  

فلائٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ 8 گھنٹے تاخیر سے تھائی لینڈ پہنچا، قومی اسکواڈ میں سات ایتھلیٹ اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔ 

 چیمپئن شپ 15 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر پتایہ میں منعقد ہوگی ۔ قومی تن ساز  ماسٹرز ، سینیئر ، جونیئر باڈی بلڈنگ سمیت مینز کلاسک اور مینز فزیک کے مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔ اس ایونٹ میں بھارت سمیت 25 ممالک کے 100 سے زائد تن ساز شرکت کریں گے۔ 

قومی تن ساز کل سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔