سٹی 42 : برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے ۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران جین میریٹ نے برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ سیلاب و مون سون سے متاثرہ علاقوں میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان کیا ۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔