سٹی 42 : پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2ہفتوں کےدوران 40کارروائیاں کی گئیں، جن میں منشیات کے 30سمگلرگرفتار کیے گئے، اِن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کےدوران اشتہاری ملزم فائرنگ سےہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔
چار منشیات فورشوں کے خلاف مقدمات اور ایک دفعہ 302 کا مقدمہ شامل کیا گیا ہے۔
کاؤنٹرنارکوٹکس فورس نےلاہور،ملتان،فیصل آباد ودیگرشہروں میں کارروائیاں کیں، اِن کارروائیوں کے دوران فورس نے دو ہفتے کے دوران 70 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں، ساتھ ہی اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف 19 مقدمات درج کر لئے گئے ۔