سٹی42:سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او برکی کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے شہر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور سکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈیلرز کے پاس موجود ہتھیار ،گولیاں لائسنس کے مطابق چیک ہوں گی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کی گئی۔
حکام کے مطابق جرائم کا 80 فیصد سے زائد حصہ غیر قانونی اسلحہ سے منسلک ہے ،ڈکیتیاں، قتل ودیگر سنگین جرائم میں غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال، اسلحہ کی ویریفیکیشن میں ہوم ڈپارٹمنٹ ودیگر ادارے شامل ہوں گے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر الائیڈ محکمے میں بھی اسلحہ ڈیلرز کی مانیٹرنگ کریں گے ،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی چین توڑنے کیلئے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔