ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کے لیے بڑی خوشخبری

 کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وسیم احمد: پاکستان نے کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے کامیابی کے ساتھ کلیئرنس حاصل کر لی ہے۔

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی قیادت میں بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ تنظیم پر واڈا نے اعتماد کا اظہار کیا۔ تمام اصلاحی اقدامات مکمل ہونے اور تعمیل کا عمل بند ہونے کے بعد پاکستان عالمی معیار پر پورا اُتر گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پابندیوں کا خطرہ ٹل گیا ہے اور اب پاکستانی کھلاڑی قومی پرچم تلے عالمی ایونٹس میں بلا کسی رکاوٹ کے حصہ لے سکیں گے۔ واڈا کی اضافی نگرانی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے اس پیشرفت کو کھلاڑیوں کے لیے "نئی زندگی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھیلوں کے مستقبل کے لیے انتہائی خوش آئند خبر ہے۔