ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کے بلوں میں سابقہ بقایا جات شامل کرنے کا اقدام چیلنج

سوئی ناردرن گیس کے بلوں میں سابقہ بقایا جات شامل کرنے کا اقدام چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سوئی ناردرن گیس کے بلوں میں سابقہ بقایا جات شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ، دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ دیتے ہوئے بقایا جات کی وصولی تاحکم ثانی روک دی ہے۔

ہائیکورٹ نے درخواستگزاروں کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ سابقہ بقایا جات کے بغیر بل مقررہ تاریخوں پرادا کریں جبکہ روکی گئی رقوم کے مساوی پوسٹ ڈیٹڈ چیک بھی جمع کرائیں۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 15 ستمبر تک بڑھائی جاتی ہےاورسوئی ناردرن گیس کمپنی درخواستگزاروں کو نظرثانی شدہ بل جاری کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرعبوری ریلیف اگلی سماعت پرنہ بڑھایا گیا تو یہ خودبخود ختم ہو جائیگا۔ جسٹس خالداسحاق نے اعجاز ٹیکسٹائل سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نےغیرقانونی نوٹیفیکیشنز کے اجراء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزاروں کو نوٹیفیکیشنز کے اجراء سے قبل سماعت کا کوئی موقع نہیں دیا گیا، جو بنیادی حقوق اور قانون کے مناسب عمل کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور سوئی ناردرن گیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer