ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن مزید مہنگا ہوگیا

چکن مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چکن گوشت کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی وجہ سے عام صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چکن گوشت فی کلو 640 سے 680 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری طور پر اس کی قیمت 591 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔صافی گوشت کی قیمتیں 760 سے 780 روپے کے درمیان ہیں۔

اس کے علاوہ برائلر گوشت کا سرکاری فارمر ریٹ 380 روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم فارمرز نے برائلر کی سپلائی 43 روپے اضافے کے ساتھ 423 روپے فی کلو پر کی ہے جو کہ سیلرز کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

ہول سیل میں برائلر گوشت 394 روپے اور پرچون میں 408 روپے فی کلو پر بھی دستیاب نہیں ہے، جس سے گوشت کی قیمتوں میں استحکام کا فقدان ظاہر ہوتا ہے۔