ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 باٹا پور: مارکیٹ کا راستہ بند کرنے سےروکنے پر نوجوان قتل

 باٹا پور: مارکیٹ کا راستہ بند کرنے سےروکنے پر نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  باٹا پور میں سبزی منڈی کے جلو موڑ پر نوجوان کو مارکیٹ کا راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے واجد، عرفان، عمران اور شکیل کو راستہ بند کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے مارکیٹ کے سامنے اپنی ریڑھیاں لگا دی تھیں۔

تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے لواحقین نے جلو موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر تقریباً 5 گھنٹے بعد کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان ایک سال قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ مقتول عمران نے اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔