ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 39ہزار درخواستیں موجود ،گیس کنکشن پہلے کن کو ملیں گے؟ اہم معلومات 

 39ہزار درخواستیں موجود ،گیس کنکشن پہلے کن کو ملیں گے؟ اہم معلومات 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  )ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن کیلئے پہلے سے دی گئی درخواستوں کو ترجیح دی جائےگی۔

 حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن کی 39ہزار درخواستیں پہلے سے موجود ہیں اور پہلے سال 3لاکھ، دوسرے سال 6لاکھ کنکشنز دیئےجائیں گے۔

 حکام نے کہا کہ نیو کنکشن فیس 21ہزار اور بڑے گھروں کےلیے23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 نئی درخواست وصول کرنے کا سلسلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شروع ہو گا۔ نئے صارفین کو اوگرا سے منظورشدہ آرایل این جی معاہدے پر دستخط بھی کرنے ہوں گے۔

 فیس کیا ہوگی؟
نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے

 10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے

 10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے

 درخواست دینے کا طریقہ کار
گھریلو صارفین نئے کنکشن کے لیے درخواست فارم اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

 فارم بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کیا جائے گا اور اسے نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

 ضروری دستاویزات
قومی شناختی کارڈ کی کاپی

 جائیداد کی ملکیت کا ثبوت

 ہمسایہ جائیداد کا گیس بل

 فارم اور تمام مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی تاکہ تکنیکی امکانات کو جانچا جا سکے، منظوری کی صورت میں درخواست دہندہ کو ’پروپوزل لیٹر‘ یا ’ڈیمانڈ نوٹس‘ جاری کیا جائے گا جس میں انسٹالیشن کے رہنما اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔

 حکام کے مطابق یہ نیا اور آسان طریقہ کار صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایس این جی پی ایل کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔