ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنے مبینہ اغواء کی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور مبینہ منگیتر حسن زاہد اور اس کے اہل خانہ کو کھلے عام سنگین دھمکیاں دے دی ہیں۔

سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اگر میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا تو میں کسی کی عزت نہیں چھوڑوں گی۔سامعہ کا کہنا تھا کہ حسن نے ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیااور ان کی فیملی کو چاہیے تھا کہ وہ ان سے معافی مانگتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حسن کے گھر والوں کی تصاویر اور ذاتی چیٹ ان کے پاس موجود ہیں۔حسن کی والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر رابطہ رہا ہے اور ان کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی ہے۔
سامعہ نے کہا کہ حسن کی غلطی پر معافی نہ مانگنے کے نتیجے میں، اب میں ان کے خاندان کے افراد کو ایک ایک کرکے ایکسپوز کروں گی۔ وہ اب خاموش نہیں رہیں گی اور اگر ان کی عزت کو نشانہ بنایا گیا تو وہ بھی کسی کی عزت کو نہیں بخشیں گی۔

یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سامعہ حجاب کا اغواء سے متعلق دعویٰ پہلے ہی شکوک و شبہات کی زد میں ہے اور اب ان کے تازہ الزامات اور دھمکیاں سوشل میڈیا پر نئی بحث اور تنازعے کو جنم دے رہی ہیں۔

سامعہ کا یہ اقدام ممکنہ طور پر قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ پرائیویسی کی خلاف ورزی اور سائبر بلیک میلنگ جیسے معاملات پاکستانی قوانین کے تحت قابلِ سزا جرائم ہیں۔