سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے پر 2 گروہوں کا جھگڑا، متعدد گھر نذر آتش کردیے گئے

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے پر 2 گروہوں کا جھگڑا، متعدد گھر نذر آتش کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرنے پر 2 گروہوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں پیسوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے متعلق میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض کے شکار ایک شخص کی جانب سے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک متنازع پوسٹ کی گئی، اس شخص نے اپنی پوسٹ میں دوسری ذات کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔ 

واقعے کے حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض کے شکار شخص کی پوسٹ پر کچھ نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی کہ اچانک متاثرہ ذات کے لوگوں نے پولیس چوکی کے باہر  ہنگامہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا، لڑائی میں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا، مشتعل افراد نے سڑکوں پر آگ لگا دی ساتھ ہی کچھ گھروں کو بھی جلادیا۔ جھگڑے میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ہنگامی آرائی میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے گاؤں میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا۔