شا ہد ند یم سپرا:لیسکو ساؤتھ سرکل کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ساٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنکشن منقطع کر دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساوتھ سرکل میں ہونیوالے آپریشن کے دوران ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹمپر کر کے بجلی چوری پکڑی گئی، آپریشن کے دوران پولیس نے بجلی چور کو حراست میں لے لیا۔
لیسکو کی گلدشت سب ڈویژن کے ایس ڈی او اویس میمن کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،ایس ای ساؤتھ ظفر اللہ سانگی اور ایکسیئن ڈیفنس ایسٹ محمد اشفاق کی ہدایات پر کارروائی کی گئی۔