بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان

 بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھارت سے پاکستان کی بڑی شکست کو سبق قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی۔پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔  

 میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے اس میچ میں پاکستان کی کمزوریوں سے متعلق بات کی۔ ہیڈ کوچ نے کہا 'اس شکست کا دفاع کرنے کے لیے کوئی بہانے نہیں بنائیں گے جو مواقع ہم نے کھوئے اس پر نظر ثانی کریں گے لیکن ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ جو کچھ پچھلے دو دن میں ہمارے ساتھ ہوا وہ ایک تحفہ ہے۔گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ 'ہم اس تحفے کے لیے شکرگزار ہیں کیونکہ ورلڈکپ سے قبل اس اسٹیج پر بھارت کے ساتھ کھیلنا ہمارے لیے اچھا موقع ہے، ہمیں ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں کہ بھارت کے نمبر ون کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں۔ایشیا کپ کی کنڈیشنز ورلڈکپ کی کنڈیشنز سے ملتی جلتی ہوں گی، اسی لیے یہ ہمارے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہے'۔

 بریڈ برن نے مزید کہا کہ 'ہم نے گزشتہ 3 ماہ سے کوئی میچ نہیں ہارا، بھارت سے شکست ہمارے لیے یاد دہانی اور سبق ہے کہ ہم جب بھی گراؤنڈ میں ہوں تب خود کو مکمل اور بھرپور تیار رکھیں اور اپنی طرف سے بہترین دیں۔