پی آئی اے سمیت نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو الرٹ جاری

All airlines issued alert in Pakistan
کیپشن: All airlines issued alert
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت تمام نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شعبہ ایئر سائیڈ کو رن ویز ایریا میں مکمل فعال کر کے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی، حالیہ برسات کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے، نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز کے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کرنے کی ہدایت چھوٹے طیاروں کو وزن ڈال کر محفوظ پارکنگ میں کھڑا کیا جائے۔

سی اے اے حکام کا کہناتھا کہ شعبہ ایئرسائیڈ رن ویز ایریاز پر24 گھنٹے فعال رہے گا،طیاروں کی بحفاظت لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے الرٹ کے مطابق عملدر آمد کیا جائے،مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کی روانگی کی تصدیق کریں،رن ویز ایریا پر پانی کی نکاسی کے لیے ایئر سائیڈ کو مکمل فعال کردیا گیا، فضائی آپریشن کو محفوظ بنانے کے لیے سی اے اے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer