ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس،زمین پھٹی نہ آسمان گرا،ظالموں کی شوہر کے سامنے بیوی کیساتھ اجتماعی زیادتی

ڈیفنس،ملزمان،زیادتی،خاتون،سٹی42
کیپشن: Rape ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) ڈیفنس سی میں دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر سامنے بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا،مقدمہ درج، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس سی میں گن پوائنٹ پر شوہر سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ خاتون کے شوہر ندیم امانت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر  کے مطابق باووالا میں دوافراد گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے۔سفاک درندوں نے اسلحہ کے زور پر میاں بیوی پراسلحہ تان لیا جبکہ ملزمان نے شوہر کے سامنے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔