نسیم شاہ کے بیان کے بعد اروشی روٹیلا نے بڑا قدم اٹھالیا

Responding to a video shared by Bollywood actress Urvashi Rautela on her Instagram featuring Naseem Shah that went viral on social
کیپشن: naseem and urvashi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نےسٹارباولر نسیم شاہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کے ان سے متعلق  بیان کے بعد  انہیں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے۔ کچھ روز قبل نسیم شاہ نے ایک پریس کانفرنس نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اروشی کو جانتے ہی نہیں ۔

  نسیم شاہ کے بیان کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی نے بھی خاموشی توڑتی ہوئےکہا کہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز (11 سے 12 ) شیئر کیں جن کے بارے کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبر بنانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا نے پاکستان اوربھارت کے میچ کی ایک کلپ اپنے انسٹا گرام سٹوری پر شئیر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اروشی اور نسیم شاہ کی مختلف میمز وائرل ہو رہی تھیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے تھے ۔

Ansa Awais

Content Writer