ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والاگرفتار

TikToker Arrest
کیپشن: TikToker Arrest
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا کی جنگ حقیقت میں بدل گئی، سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر نے یوٹیوبر کو اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا 4 ساتھیوں سمیت یوٹیوبر کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے مغوی کو بھی بازیاب کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر نانی والا یوٹیوبر کے اغواہ کے مقدمہ میں رنگے ہاتھوں ساتھیوں سمیت گرفتار کیاگیا۔

پولیس کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی یوٹیوبر احمد علی نے ندیم نانی والا کے خلاف وڈیوز بنائی تھیں۔ مضحکہ خیز ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی رنجش پر ندیم نانی والا نے احمد کو اغواء کر لیا۔