انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

Dollar
کیپشن: Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے نئی قسط  کی وصولی کی بعد ڈالرتاحال بے قابو ہےجس کی وجہ سےروپیہ مزیدکمزورہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا جبکہ ڈالر مزید تگڑا ہوا ہے۔ڈیلرز کےمطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جا پہنچا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پر پہنچ گئی۔

جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔