ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق فرانس کا بڑا اعلان

طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق فرانس کا بڑا اعلان
کیپشن: France President
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھاکہ فرانس طالبان حکومت کو تسلیم کرے گا اور نہ ہی طالبان حکومت کے ساتھ تعلق رکھے گا۔۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے جھوٹ بولا کہ جامع حکومت بنائیں گے تاہم اب صرف ایک طبقے کی حکومت تشکیل دی جارہی ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے عالمی اقتصادی پابندیاں عائد کرنےکابھی عندیہ دیااور کہا کہ طالبان کو کچھ مالی مدداوربین الاقوامی تعلقات کی ضرورت ہوگی لیکن ان کی مالی مدد اورعالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پرمنحصر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer