دیپکا پڈوکون کی تصاویر لینے والے فوٹوگرافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

Dipika and ranveer singh
کیپشن: Dipika and ranveer singh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شوبز سٹارز اگر عوام کے درمیان آ جائیں تو فوٹو  گرافرز ان کی تصاویر لینے کے لئے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کرتے ہیں بھارت میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کی تصاویر لینے کے دوراان ایک رپورٹر کواپنی چپل تک اترنے کا احساس نہ ہوا۔    
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپیکا اور  رنویر نے بھارت کے لیے اولمپکس میں دو مرتبہ تمغے جیتنے والی کھلاڑی پی وی سندھو سے ریسٹورینٹ میں ملاقات کی، کھانے کے بعد دونوں نے سندھو کو ان کی گاڑی تک چھوڑنے آئے  اور خود اپنی گاڑی کی طرف چل پڑے اسی دوران متعدد فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتے چلتے دیپیکا کو پاؤں سے اتری چپل دکھائی دی جس کی اداکارہ نے فوری طور  پر نشاندہی کی اور کہا آپ اپنی چپل تو لے لو۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

کیمرہ مین نے بھی دیپیکا کو فوری  بتایا کہ  یہ چپل میری نہیں جس پر دیپیکا نے کہا کہ یہ آپ کی ہی ہے۔دوسرا فوٹوگرافر فوری بولا کہ ہم بعد میں لے لیں گے پہلے آپ کی تصاویر تو لے لیں، کچھ دور جاتے ہی ایک اور کیمرہ مین کا جوتا پیر سے نکل گیا جس پر رنویر نے کہا کہ اپنے جوتے تو لے لیں۔