( جنید ریاض ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کردی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا۔ تمام سکولز ہفتے ہیں چھ روز کھولا کریں گے، سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلں کروائی جائیں گی۔ سکول صبح ساڑھے سات سے دوپہر ایک بجے تک لگیں گے۔ سرکاری و نجی سکولز کے بچے آدھے ایک روز اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔
پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا۔ مانیٹرینگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔
تمام سکول نئے جاری کردہ نصاب کے مطابق امتحانات اور ٹیسٹ تیار کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مڈل کلاسسز کا آغاز 23 ستمبر سے اور پرائمری کلاسسز کا آغاز یکم اکتوبر شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔